ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یہ وقت افریقی رہنماؤں سے بات کرنے کا ہے، افریقہ کے بارے میں نہیں: میرکل

یہ وقت افریقی رہنماؤں سے بات کرنے کا ہے، افریقہ کے بارے میں نہیں: میرکل

Wed, 14 Jun 2017 15:09:59  SO Admin   S.O. News Service

برلن،13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے صنعتی طور پر ترقی یافتہ اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے ممالک سے افریقہ کے لیے مزید امداد کی درخواست کی ہے۔ برلن میں جی ٹوئنٹی افریقہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک کو اس وقت ساتھیوں کی ضرورت ہے اور ماضی کی طرح یہ وقت صرف آپس میں افریقہ کے بارے میں بات کرنے کا نہیں بلکہ افریقی رہنماؤں کے ساتھ مکالمت کا وقت ہے۔ میرکل کے بقول اصلاحات اور سرمایہ کاری کے ذریعے اس براعظم میں صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ برلن میں جاری یہ اجلاس آج منگل کے روز اختتام پذیر ہو رہا ہے۔
 


Share: